آٹے کی قیمت میں اضافہ خیبر پختونخوا کے نان بائیوں کا ہڑتال کا اعلان

جرمانوں سے تنگ آکر نانبائی اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، نان بائی ایسوسی ایشن


شاہ زیب خان January 02, 2020
جرمانوں سے تنگ آکر نانبائی اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، نان بائی ایسوسی ایشن

آٹے کی قیمت میں اضافے پر خیبر پختونخوا کے نان بائیوں نے صوبے بھر میں 15جنوری سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ایک ہفتے کے دوران آٹا کی 85 کلو گرام بوری کی قیمت میں 500 روپے اضافے کے بعد خیبر پختونخوا کے نابنائیوں نے صوبے بھر میں 15جنوری سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے اور روٹی کی قیمت 150 گرام 15روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت آٹے پر سبسڈی دے، نابنائی اس وقت آٹا ڈیلرز کے لاکھوں روپے کے مقروض ہو گئے ہیں جب کہ آٹا ڈیلرز کو بے جا جرمانہ کیا جا رہا ہے، جرمانوں سے تنگ آکر نانبائی اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا نان بائی ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر حاجی محمد اقبال نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کے نرخ اور آٹے کی قیمت کیلئے ڈپٹی کمشنر ، وزیر خوراک اور راشن کنٹرولر کو درخواستیں دے چکے ہیں تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملزمالکان سے بھی آٹا مہنگا ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کی جائے کہ وہ کیو ں آٹا مہنگا کر رہے ہیں آٹا مہنگے ہونے کے باعث نابنائی ڈیلرز کا لاکھوں روپے مقروض ہو رہے ہیں۔

حاجی محمد اقبال نے کہا کہ نان بائیوں کے خلاف تو کارروائی ہو رہی ہیں تاہم فلور ملز مالکان کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی ہیں، اس مقصد کیلئے مخالف گروپ کے ساتھ نابنائیوں کے مفادات کے خاطر صلح کرنے کے لئے بھی تیار ہیں تاہم نانبائیوں کو مراعات فراہم کی جائے 15جنوری تک اگر حکومت نے روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا تو صوبے بھر میں ہڑتال ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |