بی آئی ایس پی 8 لاکھ افراد کو نکالنے سے سالانہ 16 ارب کی بچت

مستحقین کو سہ ماہی بنیادوں پر 5 ہزار ،بچوں کو اسکول د اخلے پر 1000 روپے وظیفہ مل رہا تھا


شبیر حسین December 30, 2019
مستحقین کو سہ ماہی بنیادوں پر 5 ہزار ،بچوں کو اسکول د اخلے پر 1000 روپے وظیفہ مل رہا تھا (فوٹو: فائل)

لاہور: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے8 لاکھ مستحقین نکل جانے پر ادارے کو سالانہ 16 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

بی آئی ایس پی تمام مستحقین کو سہ ماہی بنیادوں پر5 ہزار روپے جبکہ بچوں کو اسکول داخلے پر1000 روپے وظیفہ بھی دے رہے تھے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے وفاقی کابینہ کی منظوری سے پروگرام میں شامل 8 لاکھ 20 ہزار 165 سے زائد افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا، ان مستحقین کو نکالنے سے ادارے کو سالانہ 16 ارب روپے کی بچت ہوگی۔دستاویز کے مطابق بی آئی ایس پی نے نادرا کی مدد سے جن 8 لاکھ 20 ہزار 165 غیر مستحقین کو پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس میں سے1لاکھ53 ہزار 302مستحقین ایسے تھے جس نے ایک مرتبہ بیرون ملک سفرکئے،1 لاکھ95 ہزار364مستحقین کے شریک حیات ایسے تھے جنھوں نے ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کئے،1لاکھ66 ہزار319 مستحقین کے شریک حیات ایسے تھے جنہوں نے ایک زاید مرتبہ بیرون ملک سفر کئے۔692 مستحقین ایسے تھے جن کے نام پر ایک یا ایک سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ تھیں،43 ہزار 746 مستحقین کے شریک حیات ایسے تھے جن کے نام پر ایک سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |