ٹنڈو آدم گٹکے کے کارخانوں پر چھاپے6 ملزم گرفتار

10 بوری سامان، 6 موٹر سائیکلیں برآمد، گٹکا فروشوں کا تھانے کے سامنے دھرنا اور فائرنگ.


Express News Desk November 06, 2013
کارروائی کیخلاف کارخانے کے مالکان نے پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا. فوٹو: فائل

ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی کی خصوصی ٹیم نے ٹنڈو آدم شہر کے بلوچ محلہ بھٹ شاہ بس اسٹاپ اور دیگر علاقوں میں گٹکے کے کارخانوں پر چھاپے مارے۔

پولیس نے چھالیہ،چونا، کتھا، کپڑے دھونے کا صابن، 6 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب کارروائی کیخلاف کارخانے کے مالکان نے پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ٹنڈو آدم سٹی تھانے کے سامنے محمدی چوک پر ٹائر نذر آتش کیے اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔ گٹکا فروشوں نے کہا کہ ہم پولیس کو ہر ہفتے فی کارخانہ 5 ہزار روپے بھتہ دیتے ہیں۔



اس کے باوجود پولیس نے ہمارے خلاف کارروائی کی ۔بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے گٹکا فروشوں پر لاٹھی چارج کرکے انھیںمنتشر کیا ۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے چند کارخانوں کیخلاف کارروائی کی ہے، انھوں نے تمام کارخانوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |