عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں ایک بار سونے کی قیمت بڑھ گئی

فی تولہ سونا 86000 روپے اور دس گرام بڑھ کر73731 روپے کا ہوگیا


December 21, 2019
بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 1478 ڈالر تک پہنچ گئی۔ فوٹو:فائل

GENEVA: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کے روز بھی عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1478 ڈالر تک پہنچ گئی، جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے اور فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپےاور300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار اور دس گرام سونا اضافے کے بعد 73 ہزار 731 روپے کا ہوگیا، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 970 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 832 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں