خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔


آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

گھر میں تنہا
مدثر حسن بخاری، اسلام آباد
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر والے سب کہیں گئے ہوئے ہیں اور میں گھر اکیلا ہوں ۔ دور دور تک بہت اندھیرا ہے اور ہمارا گھر بھی شدید ترین اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔ یہ دیکھ کر میں بہت پریشان ہوتا ہوں اور گھبرا کے ٹیرس پہ آتا ہوں ، وہاں میری نظر گھر کے گیٹ پر پڑتی ہے جو کہ بالکل چوپٹ کھلا ہوتا ہے۔

اس کو دیکھ کر میں مزید گھبرا جاتا ہوں اور پریشانی کی وجہ سے میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ھے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔

کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔

۔۔۔
پیسے گننا
فرحان علی، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں بیٹھا پیسے گن رہا ہوں مگر گننے کے بعد میں بہت اداس ہو جاتا ہوں اور میرا دل کرتا ہے کہ میں کہیں کسی کے پیسے اٹھا لوں کیونکہ میرا دل کرتا ہے کہ میرے پاس بہت زیادہ پیسے ہوں ۔
تعبیر: یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری کو ذہن سے نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

۔۔۔
پیسے گم ہو جانا
نواز علی، گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں بہت پریشانی کے عالم میں ہوں ۔ کیونکہ میرے گھر میں حفاظت سے رکھے پیسے کہیں گم ہو گئے ہیں ۔ اور وہ جن کو دینے ہیں وہ سب لوگ مجھ سے تقاضا کر رہے ہیں کہ وقت پہ ان کی ادائیگی کروں۔ میں بہت پریشانی میں ہر جگہ چھان رہا ہوں کہ آخر پیسے کدھر گئے۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

۔۔۔
شیر سے خوفزدہ ہونا
سلمہ رضوان، لاہور
خواب: میں نے دیکھا کہ جیسے کوئی پہاڑی علاقہ ہے اور ادھر ایک شیر ہے جو میرے پیچھے ہے اور میں اس سے خوفزدہ ہوں اور بچنے کے لئے بھاگ رہی ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے۔ جس کی وجہ سے گھریلو، کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

۔۔۔
جوتا پھٹا ہوا
فرحان، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں بہت پریشانی کے عالم میں ہوں اور ایک جگہ خاموشی سے بیٹھا ہوں۔ میرا جوتا بہت زیادہ کٹا پھٹا ہے اور میں اسی سوچ میں ہوں کہ کیسے چلوں یا کسی کو دکھاوں ۔ اس کے بعد مجھے خواب یاد نہیں مگر اپنی پریشانی اور کٹا پھٹا جوتا یاد ہے ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

۔۔۔
سورہ کی تلاوت سنانا
احمد رضوان خان ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے دوست کے ابو کے ساتھ بیٹھا باتیں کر رہا ہوں اور ان کو سورہ قلم کی تلاوت کر کے سنا رہا ہوں۔ جیسے وہ میرا امتحان لے رہے ہوں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذہن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

۔۔۔
کتا کاٹ لیتا ہے
سلیم قریشی، رحیم یار خان
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں بازار میں پھر رہا ہوں اور کہیں سے ایک کتا دوڑتا ہوا آتا ہے اور میری طرف لپکتا ہے۔ میں تیزی سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں مگر وہ بہت تیزی سے میری طرف بڑھتا ہے اور میری ٹانگ پہ کاٹ لیتا ہے۔ میں چھڑانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

۔۔۔
نماز پڑھنا
ثریا کوثر، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں فجر کی نماز ادا کرنے کے لئے جائے نماز بچھاتی ہوں اور جائے نماز دیکھ کہ بہت خوش ہوتی ہوں کہ واہ کتنی پیاری ہے۔ نماز کے بعد میں کتنی دیر ادھر بیٹھی ذکر اذکار کرتی رہتی ہوں پھر اس کو لپیٹ کر رکھ دیتی ہوں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے گھر میں عافیت ہو گی اور دل اللہ کی یاد میں مشغول رہے گا جس سے ہر چیز میں برکت ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور ہر روز سورہ بقرہ کی تلاوت کیا کریں۔

۔۔۔
پیسے جیب سے گرنا
مطلوب علی، گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کچھ سودا سلف لینے گھر سے نکلا ہوں اور جب ادائیگی کی باری آتی ہے تو میری جیب سے پیسے نکلتے ہی نہیں۔ شائد کہیں راستے میں گر گئے ہوں، یہ سوچ کر میں واپس جاتا ہوں مگر مجھے پیسے کہیں نہیں ملتے۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی، غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |