عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ سائرہ پیٹر کی صدر عارف علوی سے ملاقات

پاکستان کی بیٹی ہونے کے ناطے صوفیانہ کلام گاکردنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن وسلامتی والا ملک ہے، سائرہ پیٹر


Qaiser Iftikhar December 01, 2019
پاکستان امن وسلامتی والا ملک ہے، سائرہ پیٹر - فوٹو: قیصر افتخار

عالمی شہرت یافتہ صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔

پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور عالمی شہرت یافتہ صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر اور دیگر انٹرنیشنل فنکاروں کو اسلام آباد آرٹ فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس کے بعد ایوان صدر میں کھانے پر خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

اس موقع پر امریکا، چائنا ،ترکی کے نامور فنکار بھی موجود تھے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اوّل نے تمام انٹرنیشنل فنکاروں کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں تمام انٹرنیشنل فنکاروں کی مختلف اقسام کے کھانوں سے تواضع کی گئی۔

اس موقع پر سائرہ پیٹر نے بغیر میوزک کے صوفی اوپیرا گائیکی کا مظاہرہ کے سب کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ صدر عارف علوی نے ان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فنکار قابلِ قدر ہیں جو اپنے فن کے زریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔

گلوکارہ سائرہ پیٹر نے صدر پاکستان کو بتایا کہ میں نے مغربی اور مشرقی موسیقی کا فیوزن بناکر دنیا کے مختلف ممالک میں پیش کیا، پاکستان کی بیٹی ہونے کے ناطے صوفیانہ کلام گاکر عالمی دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن اور سلامتی والا ملک ہے، میں نے صوفی اولیاء کرام کا کلام آنگلش میں ترجمہ کرکے پیش کیا تو اسے سب نے سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |