ڈیوس کپپاکستان کا سفرایشیا اوشیانا تک محدود بھارت ورلڈ گروپ میں داخل

46 سالہ لینڈر پیس نے ہم وطن جیون نیڈوچیزیان کے ہمراہ پاکستانی جوڑی شعیب اور حذیفہ پر 6-1 اور 6-3 سے غلبہ پالیا۔


AFP December 01, 2019
46 سالہ لینڈر پیس نے ہم وطن جیون نیڈوچیزیان کے ہمراہ پاکستانی جوڑی شعیب اور حذیفہ پر 6-1 اور 6-3 سے غلبہ پالیا۔ فوٹو: فائل

تجربہ کار لینڈر پیس نے ڈیوس کپ میں اپنا انفرادی ریکارڈ 44ویں ڈبلز فتح سے مزید بہتر کرلیا۔

بھارت نے پاکستان کو ایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی میں 4-0 سے مات دے کر ورلڈ گروپ میں جگہ بنالی، ابتدائی دن دونوں سنگلز جیتنے والی ٹیم نے ہفتے کو بھی اچھا کھیل پیش کے،46 سالہ لینڈر پیس نے ہم وطن جیون نیڈوچیزیان کے ہمراہ پاکستانی جوڑی شعیب اور حذیفہ پر 6-1 اور 6-3 سے غلبہ پالیا۔

پیس نے گذشتہ برس 43ویں ڈیوس کپ ڈبلز کامیابی سمیٹ کر اٹلی کے نکولا پائٹرینگلی کا ریکارڈ توڑا تھا، ریورس سنگلز میں سمیت نگال نے یوسف خلیل کو 6-1 اور6-0 سے قابو کرلیا، پانچواں میچ نہیں کھیلا گیا۔

بھارتی ٹیم اب ورلڈگروپ میں 2 بار کے ڈیوس کپ چیمپئن کروشیا کا سامنا کرنے کیلیے آئندہ برس مہمان بنے گی، یہ ٹائی 6 اور7 مارچ کو شیڈول ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔