الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلیے ساڑھے 6 ارب مانگ لیے

فوری ادائیگی کے لیے سیکریٹری خزانہ کوکل الیکشن کمیشن کے اجلاس میں طلب کرلیا


Wajid Hameed October 28, 2013
فوری ادائیگی کے لیے سیکریٹری خزانہ کوکل الیکشن کمیشن کے اجلاس میں طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقادابتدائی اخراجات کیلیے حکومت سے ساڑھے6ارب مانگ لیے ہیں اس کی فوری ادائیگی کیلیے سیکریٹری خزانہ کوکل الیکشن کمیشن کے اجلاس میں بلالیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے مجموعی اخراجات10ارب سے زائدہونگے،ابتدائی اخراجات ہنگامی بنیادوں پرکیے جائیںگے اس کاتخیمہ نارمل صورتحال کے بجائے ہنگائی بنیادوں پرلگایاگیا۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو صوبوں کی دی گئی تاریخوں کے مطابق ممکن بنانے کیلیے پیپرارولزکوفالوکرناممکن نہیں ہوگا لہذا تمام امور ہنگامی بنیادوں پرشروع کیے گئے ہیں۔



صرف بیلٹ پیپرکے اخراجات جنرل انتخابات کے مقابلے میں ڈھائی ارب زائد ہونگے،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق11مئی کے انتخابات کے اخراجات5ارب 99کروڑ روپے آئے تھے جن کی ادائیگیاںابھی تک مکمل نہیں ہوسکی ہیں،ڈیڑھ ارب بقایاہیں تاہم بلدیاتی انتخابات کے مرحلے وارکرانے کے باعث بھی زیادہ اخراجات کاتخمینہ لگایاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |