کراچی میں آپریشن کے مثبت نتائج آئیں گے ذوالفقار مرزا

آصف زرداری کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑسکتا، لاش کی بے حرمتی کرنیوالوں کو سزا دی جائے،سابق وزیرداخلہ سندھ


Express News Desk October 25, 2013
رینجرز کو اختیارات دیکر آپریشن شروع کیا گیا ہے،سندھ میں امن و امان بحال ہوگا،سابق وزیرداخلہ ۔فوٹو: فائل

پی پی رہنما اور سابق صوبائی وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی میں ہی رہیں گے۔

آصف علی زرداری کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑسکتا۔ انھوں نے کہا کہ اپنی وزارت کے دور میں پارٹی پالیسیوں پر اختلافات تھے جو ہر جمہوری پارٹی میں ہوتے ہیں تاہم اگر انھیں کوئی ذمے داری دی گئی تو وہ اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ اپنے دور میں انھوں نے رینجرز کو اختیارات دینے کے لیے کوششیں کی تھیں لیکن وہ ایسا نہ کرسکے ۔



لیکن اس وقت رینجرز کو اختیارات دیکر جو آپریشن شروع کیا گیا ہے اس کے مثبت نتائج نکلیں گے اور سندھ میں امن و امان بحال ہوگا۔ انھوں نے پنگریو کے قریب بھوروبھیل کے ورثا سے تعزیت کی ۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ تذلیل میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دے۔ اس موقع پر ایم پی اے حسنین مرزا ڈاکٹر عزیز میمن بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |