کراچی میں امریکی ومغربی قونصل خانوں پر حملے کا خدشہ

طالبان کراچی میں مقیم امریکی اورمغربی ممالک کے باشندوں کی قیام گاہوں،سفارتی دفاتراورہوٹلزکی نقل و حرکت مانیٹرکررہے ہیں


Shah Wali Ullah October 24, 2013
طالبان کراچی میں مقیم امریکی اورمغربی ممالک کے باشندوں کی قیام گاہوں،سفارتی دفاتراورہوٹلزکی نقل و حرکت مانیٹرکررہے ہیں. رپورٹ۔ فوٹو آن لائن

حکومت سندھ نے سیکیورٹی اداروں کوکالعدم تنظیم کی جانب سے کراچی میں امریکی اورمغربی ممالک کے قونصل خانوں اورقیام گاہوں پرحملے کے خدشے کے پیش نظرسیکیورٹی انتظامات کا حکم دیاہے۔

اس بات کاانکشاف حساس ادارے کی طرف سے حکومت سندھ کوبھیجی جانے والی ایک خفیہ رپورٹ میں کیا گیاہے،رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ انٹیلی جنس ادارے کواطلاعات ملی ہیں کھ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کراچی میں مقیم امریکی اورمغربی ممالک کے باشندوں کی قیام گاہوں،سفارتی دفاتراورہوٹلزکی نقل و حرکت مانیٹرکررہے ہیں اوردہشت گردی کیلیے بارودسے بھری گاڑی بھی تیارکرلی گئی ہے۔

جوممکنہ حملے میں استعمال ہونے کاخدشہ ہے۔حکومت سندھ کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی ناخوشگوارواقعے سے قبل سیکیورٹی یقینی بنائے۔حکومت سندھ نے اس حوالے سے ڈی جی رینجرزاورآئی جی سندھ کواحکامات جاری کردیے ہیں جس میں ان کوامریکی اوریورپی ممالک باشندوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کاحکم دیاگیاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں