پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ایک میچ بھی جیتنا مشکل ہے عاقب جاوید

اس ٹیم میں کوئی پرفارمر نہیں، عاقب جاوید


/یوسف انجم November 07, 2019
اس ٹیم میں کوئی پرفارمر نہیں، عاقب جاوید فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہناہےکہ آسٹریلوی سرزمین پر موجودہ پاکستانی ٹیم سے زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے، جس طرح سے انہوں نے پہلے دو میچوں میں پرفارم کیاہے، اس کو دیکھ کر مجھے نہیں لگ رہا کہ یہ ایک میچ بھی جیت پائیں گے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ اس ٹیم میں کوئی پرفارمر نہیں، بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں کوئی ایسا نظر نہیں آرہا جو میزبان ٹیم کے لیے خطرہ بن سکے، بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین اور وقت کا کامیاب ترین بلے باز ہے لیکن اس کا اسٹرائیک ریٹ کم ہے، اسے چاہیے کہ وہ اس جانب توجہ دے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ فخرزمان سے بھی رنز نہیں ہو پارہے جس سے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے، اگر بابر اعظم کے ساتھ فخرزمان رنز کرے گا تو پھر کہیں جاکر 170 یا اس سے زیادہ کا مجموعہ بن سکتاہے، جس طرح دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں افتخار احمد کھیلاہے ، اسے اب چاہیے کہ اس چیز کو اگلے میچزمیں بھی دہرائے، صرف ایک میچ میں پرفارم کرنے سے ٹیم کو فائدہ نہیں ہوتا۔

عاقب جاوید نے مزید کہا کہ اگر آسٹریلوی ٹیم کی بات کریں تو وہ ہر فارمیٹ میں بہترین پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتررہے ہیں، ان کی وکٹ بے شک گرجائے مگر وہ کوشش کرتےہیں کہ ہر اوور میں 8 یا اس سے زیادہ اسکور بنے، اگر آپ کا اسٹرائیک ریٹ زیادہ بہتر رہے گا تو ایک بڑا ٹوٹل بن پائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔