بدین صوبائی وزیر کی پروٹوکول موبائل الٹ گئی اہلکار جاں بحق7زخمی

ماڈل پولیس اسٹیشن کی موبائل گولارچی روڈ پر ٹائر برسٹ ہونے کے باعث کھائی میں جا گری


Express News Desk October 15, 2013
زخمی پولیس اہلکاروں میں ایس ایچ او بھی شامل۔ فوتو؛ رائٹرز/فائل

بدین میں صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر علی میندرو کے پروٹوکول پر تعینات پولیس موبائل ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری۔

ایک جاں بحق، ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکارزخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر علی میندرو کے پروٹوکول پر تعینات بدین ماڈل پولیس اسٹیشن کی موبائل گولارچی روڈ پر ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ کر کھائی میں گر گئی۔



جس کے نتیجے میں ایس ایچ او اللہ ڈنو پہنور اور کانسٹیبل زوہیب عباسی، جاوید تھہیم، حنیف سومرو، نور محمد مندھرو، غلام محمد ملاح، گل محمد چھلگری سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ 4 شدید زخمیوں کو کراچی کے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ کانسٹبل جاوید تھہیم راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ باقی زخمیوں کو بدین کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |