نیب کا نجی میڈیکل کالجزکے مالکان کے اثاثوں کی تحقیقات کا فیصلہ

ایف بی آر سے 90 سے زائد پرائیویٹ میڈیکل کالجزمالکان کا8 سالہ ٹیکس ریکارڈ بھی طلب


رضیہ خان October 28, 2019
فلاحی طرزکے اسپتال اور میڈیکل کالجز کی لسٹیں تیار، بینکوں سے بھی ریکارڈ مانگ لیا گیا فوٹو: فائل

نیب نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کی ایف آئی اے سے بیرون ملک ٹریول ہسٹری لینے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ نیب انٹیلی جنس یونٹ نے ایف بی آر سے90سے زائد پرائیویٹ میڈیکل کالجز مالکان کے پچھلے8سال کے ٹیکس ریکارڈ کا ڈیٹا مانگ لیا۔ فلاحی طرز پر بنائے گئے اسپتال اور میڈیکل کالجزکے مالکان کی لسٹیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔

مفلوج پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ میڈیکل کالجز کی انسپکشن رپورٹس کا پچھلے2 ہفتوں سے فارنسک آڈٹ جاری ہے۔ فیس کی مد میں لی جانے والی رقوم کے بارے میںبینکوں سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔