لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کرلیا گیا

چند دن قبل نیب کورٹ میں مریم صفدر کی پیشی کے دوران تقریر پر ان کے خلاف شر انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا گیا تھا


ویب ڈیسک October 22, 2019
چند دن قبل نیب کورٹ میں مریم صفدر کی پیشی کے دوران تقریر پر ان کے خلاف شر انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا گیا تھا (فوٹو: فائل)

اشتعال انگیز تقریر کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو اپنے سسر نواز شریف کی طبیعت خرابی کا سن کر کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے کہ اس دوران انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق چند دن قبل نیب کورٹ میں مریم صفدر کی پیشی کے دوران انہوں نے ایک تقریر کی تھی جس پر ان کے خلاف شرانگیز تقریر کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

مقدمے کے بعد انہیں گرفتاری دینے کا کہا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ آج جب وہ احتجاج کرنے نیب آفس جارہے تھے کہ انہیں راوی ٹول پلازا کے پاس پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اب انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد عدالت انہیں مزید حراست میں رکھنے یا ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کرے گی۔

مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صفدر کو گرفتار کرنا حکومت کی چھوٹی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے انہیں نواز شریف کے حق میں آواز بلند کرنے پر گرفتار کیا گیا، اگر شر انگیز تقریر پر گرفتار کرنا ہے تو عمران خان کو گرفتار کیا جائے جن کی تقاریر کی ویڈیوز موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں