ٹیکس بجلی پٹرول ٹیرف 10روزمیں اضافہ واپس لینے کاالٹی میٹم

پیدواری لاگت بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں مقابلے کی سکت کھو رہی ہیں۔


Commerce Reporter October 12, 2013
شرکا نے نئے ٹیکسوں کے اطلاق، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے انڈسٹری بند ہورہی ہے۔ فوٹو: فائل

پنجاب بھرکے چیمبرز اور تجارتی وصنعتی ایسوسی ایشنز نے پٹرولیم مصنوعات، بجلی،گیس کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافہ واپس لینے کے لیے حکومت کو 10دن کا الٹی میٹم دے دیا۔

مطالبات نہ ماننے کی صورت میں غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کی جائیگی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل آفس میں گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں پنجاب بھر کے چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری اورایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے شرکت کی، شرکا نے نئے ٹیکسوں کے اطلاق، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے انڈسٹری بند ہورہی ہے۔



پیدواری لاگت بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں مقابلے کی سکت کھو رہی ہیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کو10 دن مہلت دی جائے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور سیلز ٹیکس کی شرح میں حالیہ 2 فیصد اضافے کے ساتھ دیگر غیرمنصفانہ ٹیکسوں کا خاتمہ کرے، اگر حکومت یہ مطالبات پورے نہیں کرتی تو پھر ایف پی سی سی آئی کی زیر قیادت پنجاب بھر کے چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشنز غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کرینگے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |