ایک ڈرامہ سیریل دکھانے پر پی ٹی وی کو 2 کروڑ 81 لاکھ کا نقصان

پی ٹی وی انتظامیہ نے نجی فرم سے ڈرامہ سیریل ’’کالج‘‘ کی 36 قسطیں نشر کرنے کا معاہدہ کیا تھا


شبیر حسین October 11, 2013
نقصان کی ریکوری کیلیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانیکی ہدایت پرپیشرفت نہ ہوسکی،آڈٹ پورٹ۔ فوٹو فائل

پی ٹی وی پر دکھائی جانیوالی ڈرامہ سیریل ''کالج ''کے آن ایئرکرنے پر ادارے کو 2کروڑ 81لاکھ کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے 25نومبر 2008 کو پی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل ''کالج'' کی36 قسطیں چلانے کیلیے ایک نجی فرم ایوری ڈے گروپ آف کمپنیز سے فی قسط ایک لاکھ65 ہزار میں معاہدہ کیا۔ معاہدے میں شرط رکھی کہ مزیداقساط چلانے کافیصلہ اشتہاری پارٹیوں اور سپانسرز کی جانب سے کمرشل آئوٹ پٹ کے مطابق کیاجائے گا۔



رپورٹ میں سامنے آیاکہ پی ٹی وی کو36 اقساط دکھانے کے دوران59 لاکھ کے خسارے کاسامنا رہا لیکن اس کے باوجود انتظامیہ نے نجی فرم سے اس سیریل کے236 قسطیں آن ایئرکیں جس سے ادارے کو 2 کروڑ 81 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا۔معاملے کواگست 2012 میں پی ٹی وی انتظامیہ جبکہ دسمبر 2012 کو وزارت اطلاعات کے سامنے اٹھایا گیا،بعد ازاں ڈپارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی کی10 جنوری 2013 کوہونے والے اجلاس میںمینجمنٹ کواس حوالے سے ذمے داران کاتعین کرنے اورادارے کوپہنچانے والے نقصان کی ریکوری کیلیے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی تاہم رپورٹ کی تکمیل تک کوئی پیشرفت سامنے نہ آسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں