پاکستانی اداکاراؤں کوکیٹ مڈلٹن سے کپڑے پہننا سیکھنا چاہیئے سوشل میڈیا پرنئی بحث

کیٹ مڈلٹن نے اپنے انداز اور پُروقار لباس سے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے


زنیرہ ضیاء October 17, 2019
کیٹ مڈلٹن جب سے پاکستان آئی ہیں انہوں نے صرف مشرقی طرز کے لباس ہی زیب تن کیے ہیں، فوٹوسوشل میڈیا

شاہی جوڑے کی پاکستان آمد اوربرطانوی شہزادی کے پاکستانی لباس کی میڈیا پربے حد تعریف کی جارہی ہے تاہم کیٹ مڈلٹن کے مشرقی لباس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغازکردیا ہے۔ صارفین کیٹ مڈلٹن کے لباس اورپاکستانی اداکاراؤں کے لباس کا موازنہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہماری اداکاراؤں کوبرطانوی شہزادی سے لباس پہننے کا طریقہ سیکھنا چاہیئے۔

دلوں کی ملکہ لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ تین روز قبل پاکستان پہنچے۔ برسوں بعد لیڈی ڈیانا کے بیٹے اوربہوکی پاکستان آمد کے باعث پورا ملک خوش دکھائی دیا اورلوگوں نے نہایت خوشدلی سے شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔



اس موقع پر کیٹ مڈلٹن کے اندازاوران کے پُروقار لباس نے بھی پاکستانی عوام کے دل جیت لیے اور گزشتہ 3 روز سے سوشل میڈیا پرکیٹ مڈلٹن کے پاکستانی لباس ہی چھائے ہوئے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B3r5g5fHWOT/"]

کیٹ مڈلٹن جب سے پاکستان آئی ہیں انہوں نے صرف مشرقی طرزکے لباس ہی زیب تن کیے ہیں اور بلاشبہ وہ ہر لباس میں بے انتہا خوبصورت دکھائی دی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B3pbu26Fs78/"]



تاہم کیٹ مڈلٹن کے مشرقی اندازکے لباس کی جہاں تعریف کی جارہی ہے وہیں ان کے انداز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا ہے اور لوگ برطانوی شہزادی کے لباس کا موازنہ پاکستانی اداکاراؤں کے لباس سے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہماری اداکاراؤں کو شہزادی سے لباس پہننا سیکھنا چاہیئے۔



زاہد جمال نامی صارف نے سوشل میڈیا پر کیٹ مڈلٹن کی شلوارقمیض اور مشرقی انداز کے لباس میں ملبوس تصویر کے ساتھ ماہرہ خان کی مغربی انداز کے لباس میں تصویر شیئرکی ۔ ماہرہ تصویر میں سفید رنگ کی مختصر فراخ پہنے ہوئے ہیں جب کہ اس لباس میں ان کا تقریباً آدھا جسم واضح ہورہا ہے۔ اس تصویرکے ساتھ زاہد جمال نے پیغام دیتے ہوئے لکھا صرف ایک ڈوپٹہ یاچادر کسی بھی خاتون کو پُروقار بنادیتا ہے۔



طلحہ عباسی نامی صارف نے کیٹ مڈلٹن کی پاکستان میں پہنے جانے والے لباس کی تصاویر کے ساتھ مہوش حیات کی تصاویر شیئر کیں جن میں مہوش حیات ڈانس ریہرسل کے دوران مختصر لباس پہنے نظر آرہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ درج پیغام میں لکھا نظر آرہا ہے ایک برطانوی خاتون ہماری ثقافت کا احترام کرتے ہوئے۔



شعیب رحمان نامی صارف نے کیٹ مڈلٹن، شہزادہ ولیم ، لیڈی ڈیانا اور جمائما خان کی تصاویرشیئر کیں ان تصاویر میں یہ تمام خواتین شلوار قمیض اور ڈوپٹے میں نظر آرہی ہیں جب کہ دوسری طرف ماہرہ خان اور ریحام خان کی مغربی لباس میں تصاویر نظر آرہی ہیں۔ شعیب نے لکھا فرق دیکھیں جب غیر ملکی خواتین پاکستانی آتی ہیں اورجب پاکستانی خواتین دوسرے ممالک میں جاتی ہیں۔

https://twitter.com/ShuaibRehmaan/status/1184142222050111491

محمد رضوان خان نامی صارف نے کیٹ مڈلٹن اورشہزادہ ولیم کی تصویر کے ساتھ یاسرحسین اور اقرا عزیز کی امریکا میں لی گئی تصویرشیئر کی، جس میں اقرا مختصر فراخ پہنے ہوئی ہیں اور یاسر حسین بھی شارٹس میں نظر آرہے ہیں۔



سوشل میڈیا پرچل رہی اس بحث پراداکارہ منشا پاشا خود کو روک نہیں پائیں اور انہوں نے کیٹ مڈلٹن کا موازنہ پاکستانی اداکاراؤں سے کرنے پرسوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے کیٹ مڈلٹن کو پاکستانی کپڑوں میں دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے لیکن یہ پڑھ کرکوفت ہورہی ہے کہ ''پاکستانی اداکاراؤں کو کیٹ مڈلٹن سے کپڑے پہننا سیکھنا چاہیئے''۔ کسی گورے سے احساس کمتری میں مبتلا ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ پاکستانی اداکاراؤں پرتنقید شروع کردیں۔ کیٹ مڈلٹن کا تعلق شاہی خاندان سے ہے اورانہیں اسی طرح پروٹوکول کے مطابق لباس پہننا پڑتا ہے، ان کے لباس ان کے پروٹوکول کا حصہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں