سندھ سرکاری غیررجسٹرڈ گاڑیوں کی فوری رجسٹریشن کا حکم

پولیس سمیت تمام اداروں کو 3روزکی مہلت،فینسی نمبرپلیٹ اورٹینٹڈ شیشے بھی ہٹانے کی ہدایت


Shah Wali Ullah October 03, 2013
پولیس سمیت تمام اداروں کو 3روزکی مہلت،فینسی نمبرپلیٹ اورٹینٹڈ شیشے بھی ہٹانے کی ہدایت. فوٹو: فائل

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ نے پولیس سمیت سرکاری محکموں کی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی فوری رجسٹریشن کاحکم دے دیا ہے۔

پولیس سمیت تمام ادارے محکمہ ایکسائز کوتمام ٹیکس ادا کرکے 3 روز میں گاڑیوں کو رجسٹرڈ کراکر چیف سیکریٹری آفس کوآگاہ کریں جبکہ سرکاری گاڑیوں پر لگی فینسی نمبر پلیٹ اورٹینٹڈ شیشوں کوبھی فوری ہٹایا جائے بصورت دیگر ایسی تمام گاڑیوں کی ضبط کرلی جائیں گی۔ واضح رہے کہ ایکسپریس نیوز نے 13 ستمبر کو یہ خبرشائع کی تھی کہ امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام سندھ پولیس 4 ہزار سے زائد گاڑیاں غیررجسٹرڈ گاڑیاں کھلم کھلا استعمال کرکے قانون کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے حوالے سے سندھ پولیس کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ کو بھیجی جانیوالی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1980 کے بعد سے اب تک 4972 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو پولیس افسران اور ماتحت عملہ کے افراد جعلی نمبرپلیٹ لگا کر چلا رہے ہیں۔یہ گاڑیاں نہ صرف پولیس افسران کے گھروں پر استعمال ہورہی ہیں بلکہ اس بات کابھی خدشہ ہے کہ کہیں ان گاڑیوں کو جرائم کی وارداتوں میں بھی استعمال نہ کیا جارہا ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں