غلام بلور کے بیٹے شبیر بلور کیساتھ قتل ہونیوالے فرید خان کی بیوہ اور بچے دربدر

بلور خاندان نے ٹیوب ویل آپریٹرکی نوکری دی جو سسرنے لے لی، 3 ماہ بعد گھر سے نکال دیا، مکان، جائیداد سے حصہ بھی نہیں دیا


Dayar Khan Yousufzai October 03, 2013
بلور خاندان نے ٹیوب ویل آپریٹرکی نوکری دی جو سسرنے لے لی، 3 ماہ بعد گھر سے نکال دیا، مکان، جائیداد سے حصہ بھی نہیں دیا. فوٹو فائل

جمہوریت بچانے اور سیاسی جماعتوں کیلیے لاکھوں افرادنے جانوں کے نذرا نے پیش کیے ہیں۔

لیکن این اے ون پشاورون کے ضمنی الیکشن اپریل 1997 میں حاجی غلام احمد بلور کے بیٹے شبیراحمدبلورکیساتھ فائرنگ کانشانہ بننے والے عوامی نیشنل پارٹی کے ورکر32سالہ فریدخان کی بیوہ اور بچوںکی زندگی سے ابھی تک وہ تلخی ختم نہ ہوسکی پہلے اسکی بیوہ دوسروںکے گھروںمیںکام کرکے اپنے 4بچوں اختر علی، اصغر علی ،اکبرعلی اورآمنہ کاپیٹ پالتی تھی لیکن اب ضیف العمری کے باعث خاتون کا پاؤں سے معذور بیٹا اخترعلی گیس تنوربنانے والوںکیساتھ ایک ہزارروپے ہفتہ پرکام کرکے2بھائیوں،بہن اورماںکی کفالت کرتا ہے لیکن ان 16سال میںان پرجو سختیاںگزریںوہ بھی قابل دیدہیں۔

فریدخان کی بیوہ کاکہنا ہے کہ شوہرکی وفات کے بعدبلورخاندان نے انھیں ٹیوب ویل آپریٹرکی نوکری دی لیکن بیٹا چھوٹا ہونے کی وجہ سے سسرارسلاخان جو رشتے میںفریدخان کی بیوہ کا ماموںبھی ہے نے نوکری لے لی اور تنخواہ فریدخان کے بچوں کودینے کاوعدہ کیا لیکن ایسانہ ہو سکا، انھوںنے کہاکہ فریدخان کی وفات کے بعدسسرنے 3 مہینے بعداسے گھرسے نکال دیاجسکے بعدوہ دوسروںکے گھروںمیںبرتن مانجھ کرزندگی گزاررہی تھی لیکن 7 سال بعداسکے سسرنے اسے واپس گھر میں لاکرملنگ نامی شخص پر60 ہزار روپے میں فروخت کردیا جس سے اسکے 2بیٹے اصغرعلی اور اکبرعلی پیدا ہوئے تاہم ملنگ بھی ساڑھے تین سال بعد وفات پاگیا جسکی وجہ سے وہ واپس سسرکے پاس آئی توسسرنے کہاکہ پہلے 2بچے تھے لیکن اب 4بچے ہوگئے ہیں۔



اسلیے تم اپنے والدین کے پاس چلی جائولیکن وہ بھی غریب ہیں،بیوہ فریدخان نے کہاکہ اب مجھ میںمحنت مزدوری کرنیکی طاقت نہیں،میراسسروفات پاگیاہے لیکن ہمیںاپناحق نہیںدیا،میرے شوہرکی موت کے بدلے ملنے والی نوکری سسرنے میرے بیٹے اخترعلی کے بجائے اپنے چھوٹے بیٹے اول خان کودیدی جبکہ پنشن کی رقم بھی ہڑپ کرلی،انھوںنے کہاکہ شوہرنے جمہوریت کیلیے قربانی دی اسلیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا معذور بچے کونوکری دیکرخاندان کی مشکلات آسان کریںجبکہ دیوروںسے حق دلایاجائے۔

انھوںنے کہاکہ اے این پی حکومت میںبلوربرادران کوبھی کئی باردرخواستیںدیںلیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور اب بھی کرائے کے مکان کوہاٹی گیٹ میںمقیم ہیںجسکی وجہ سے معذور بیٹے کی مزدوری سے پیٹ بھرکرروٹی کھانے سے بھی قاصرہیں اس لیے صوبائی اوروفاقی حکومت بیٹے کو نوکری دے کرمشکل آسان کریں، انھوں نے کہا کہ 1997 کے ضمنی الیکشن میںبلورخاندان اور قمرعباس کے درمیان جھگڑا میں سب انسپکٹربھی جان بحق ہو گیا تھا جبکہ غلام احمدبلورکااکلوتا بیٹا شبیر احمد بلور اور فریدخان بھی اس واقعہ میں جان بحق ہوئے تھے،اس سلسلے میں فرید خان کے بھائی ایوب خان سے رابطہ کیاگیاتوانھوںنے کہاکہ میرے والد نے بیوہ فریدخان کو 50ہزارروپے دیے تھے لیکن بیوہ فریدخان کاکہناہے کہ وہ حق مہرکی رقم تھی، پنشن اور جائیدادمیںبھی حصہ دیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں