بدین مردھ بھینس ذبح کرتے ہوئے قصاب رنگے ہاتھوں گرفتار

خفیہ اطلاع پر پولیس کا مذبحہ خانے پر چھاپہ، گرفتاریوں کیخلاف قصابوں کا احتجاج


Express News Desk October 01, 2013
ذبح کیے جانے والے جانوروں کو چیک نہیں کیا جاتا اور نہ ہی ڈاکٹر آتے ہیں، گرفتارافراد کو فوری رہا کیا جائے۔ فوٹو: فائل

بدین پولیس کا شہر کے مذبحہ خانے پر کامیاب چھاپہ، مردہ بھیس کو ذبح کرتے ہوئے 4 قصابوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بدین تھانے کے ایس ایچ او اللہ ڈنو نے خفیہ اطلاع پر شہر کے مذبحہ خانے پر چھاپہ مار کر مردہ بھینس کو ذبح کرتے ہوئے 4 قصابوں حسن، عاشق، عبدالواحد اور دیگر کو گرفتار کرلیا۔



دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ ذبح کیے جانے والے جانوروں کو چیک نہیں کیا جاتا اور نہ ہی ڈاکٹر آتے ہیں۔ گوشت ٹھپہ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کردیا جاتا ہے۔ گرفتاریوں کے خلاف شہر کے قصابوں نے احتجاج کرتے ہوئے دکانیں بند کردیں۔ انھوں نے گرفتار قصابوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |