الیکشن کمیشن کا انتخابات 2018 کا مواد ضائع کرنے کا فیصلہ

ایسے حلقوں کا مواد ضائع کیا جائے جن کے معاملات عدالتوں میں زیرالتوا نہ ہوں، احکام جاری


ایکسپریس رپورٹر September 15, 2019
ایسے حلقوں کا مواد ضائع کیا جائے جن کے معاملات عدالتوں میں زیرالتوا نہ ہوں، احکام جاری۔ فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے انتخابی مواد کو ضائع کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے صوبوں کو احکام بھجوا دیے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ان حلقوں کے بیلٹ پیپرز، کاؤنٹر فائلز، فارمز ضائع کیے جائیں جن کے معاملات الیکشن ٹریبونل یا عدالت میں زیر التوا نہ ہوں، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات بھجوا دی گئیں۔ الیکشن ایکٹ کے تحت غیر متنازع حلقوں کا انتخابی مواد ضائع کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔