چیئرمین نیب کا تقرر ہوسکتا ہے مزید ملاقاتیں کرنی پڑیں خورشید شاہ

دہشتگردی کے خاتمے کیلیے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم نواز شریف کو مکمل مینڈیٹ دے چکے ہیں۔


Bearue Rerport September 30, 2013
طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کا حکومتی فیصلہ قبول ہوگا،اپوزیشن لیڈر کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلیے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم نواز شریف کو مکمل مینڈیٹ دے چکے ہیں۔

اس سلسلے میں کوئی سیاست نہیں کرینگے اور وفاقی حکومت کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، چاہے وہ طالبات سے مذاکرات کے نتیجے میں ہو یا پھر ان کیخلاف آپریشن کی صورت میں ہو، اس وقت دہشت گردی کے خاتمے کیلیے عسکری اور سیاسی قیادت مکمل طور پر وفاقی حکومت کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاڑکانہ میں ایوان صنعت و تجارت کے نومنتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔



سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں ضرور ہونگی یہ حلقہ بندیاں کسی جماعت کے خلاف سازش نہیں بلکہ عوامی مسائل حل کرنے میں کارگر ثابت ہونگی، انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکام پر وزیر اعظم سے چیئرمین نیب کے تقرر پر مشاورت جاری ہے، نواز شریف جب نیویارک سے وطن لوٹیں گے تو ہوسکتا ہے کہ چند ملاقاتیں اور کرنا پڑیں۔ سید خورشید شاہ نے مزید کہاکہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات اچھا عمل ہے لیکن ایسی ملاقاتیں نیویارک کے بجائے اسلام آباد اور دہلی میں بھی ہونی چاہئیں، وقت کی ضرورت ہے کہ دونوں ممالک میز پر آئیں، انھوں نے کہاکہ ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ کا یہ بیان کہ کشمیر انکا اٹوٹ انگ ہے، سیاست کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ بھارت میں انتخابات ہونے جارہے ہیں اور انھیں سیاست کرنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |