مختارکار آفس میں بدعنوانیاں عروج پر شہری پریشان

بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے، نہ دینے پر ریکارڈ نہ ہونے کا بہانہ بنادیا جاتا ہے


Express News Desk September 30, 2013
جو شہری رشوت دیتا ہے اس کا کام کردیا جاتا ہے رشوت نہ دینے والے افراد دھکے کھانے پر مجبور۔ فوٹو: فائل

مختار کار آفس بدین میں کھلے عام رشوت اور کاغذات میں ہیرا پھیری اور دیگر سنگین بے قاعدگیوں کے باعث شہریوں اور زمینداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آئے دن مختار کاروں کے تبادلے کے باعث زرعی زمینوں اور شہری پلاٹوں کے ریکارڈ میں درستگی اور خریدو فروخت کے لیے کھاتوں میں تبدیلی کے لیے شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے لیے بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے۔



جو شہری رشوت دیتا ہے اس کا کام کردیا جاتا ہے جو شہری رشوت نہیں دیتا اسے بتایا جاتا ہے کہ آپ کا ریکارڈ سابقہ مختار کار اپنے ساتھ لے گیا ہے جس کے باعث شہریوں کے جائز اور قانونی کام التوا کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |