نوازشریف منموہن کل ناشتے کی میز پرملاقات کریں گے

وزیر اعظم منموہن سنگھ ابھی وفود کی سطح کی ملاقات نہیں چاہتے۔ بھارت


فیاض ولانہ September 28, 2013
وزیر اعظم منموہن سنگھ ابھی وفود کی سطح کی ملاقات نہیں چاہتے۔ بھارت. فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان کل اتوار کی صبح ناشتے کی میز پر ہونیوالی ملاقات ون آن ون ہوگی ۔

یہ اطلاع بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے نیو یارک میں موجود پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام کو جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کے بعد دی گئی۔ بھارت کی طرف سے باقاعدہ رابطہ کرکے بتایا گیا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ ابھی وفود کی سطح کی ملاقات نہیں چاہتے۔ وزیراعظم نواز شریف ، ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملنے پیلس ہوٹل نیو یارک جائیں گے جہاں منموہن سنگھ قیام پذیر ہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف بارکلے انٹرکانٹی نیٹل ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |