شہر میں مچھروں کی افزائش میں اضافہ ڈینگی کا مریض جاں بحق

3 روز میں 40 افراد ڈینگی بخار کا شکار ہو چکے، متاثرہ افراد کی تعداد 1532 سے تجاوز


ریجا فاطمہ September 04, 2019
کراچی سے زیادہ کیس رپورٹ ہونے کی وجہ صفائی کی ناقص صورتحال ہے، ڈاکٹر اقبال میمن

کراچی میں مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا جب کہ ڈینگی وائرس میں مبتلا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔

گلی، محلوں، شاہراہوں اور کچرے میں کھڑا پانی ڈینگی مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہا ہے، ڈینگی کنٹرول پروگرام سندھ کے مینیجر نے شہر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کو ڈینگی مچھروں کی افزائش کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کے ایم سی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور سولڈ اینڈ ویسٹ مینجمینٹ کو کارکردگی بہتر کرنے پر زور دیا۔

ڈینگی بخار میں مبتلا کراچی کے جناح اسپتال میں زیر علاج بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کا رہائشی 22 سالہ اکبر جمن انتقال کرگیا۔

بارشوں کے بعد گلی، محلوں، شاہراہوں اور جگہ جگہ جمع کچرے کے ڈھیر میں جمع پانی ڈینگی مچھروں کی افزائش میں اضافے کا اہم سبب ہے، مچھروں کی افزئش میں اضافے کے باعث ڈینگی وائرس کے کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر سے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، ماہ ستمبر کے صرف 3 روز میں 40 افراد ڈنگی بخار کا شکار ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں