اوباماسے ڈرون حملوں توانائی بحران پربات کرونگا نوازشریف

نوازشریف ملک کومسائل سے نکالنے کی بہترپوزیشن میں ہیں،کیری ، ایکسپریس سے گفتگو


فیاض ولانہ September 27, 2013
نیویارک :وزیراعظم نوازشریف امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو : اے پی پی

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات مفید رہی اور آئندہ ماہ واشنگٹن کے میرے دورے کی تاریخ فائنل ہو گئی ہے۔

23 اکتوبر کو امریکا کے صدر باراک اوبامہ سے ملاقات ہو گی۔ یہاں نیویارک میں بارکلے اینڈ کانٹی نینٹل کے بارہویں فلور پر اپنی قیام گاہ پر امریکی وزیر خارجہ سے 33 منٹ پر محیط ملاقات کے بعد ''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جان کیری کیساتھ متعدد اہم امور پر بات چیت ہوئی ، 23 اکتوبر کو واشنگٹن میں صدر اوباما سے ملاقات میں ڈرون حملوں سمیت توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے امریکی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کیلئے ہماری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔



بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ یہ درست ہے کہ 99ء سے 13ء تک کے عرصہ کے دوران حالات میں بہت تبدیلی آ گئی مگر میَں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور میَں پوری خلوص نیت سے بھارت سے بات وہاں سے شروع کرنا چاہتا ہوں جہاں میَں نے 99ء میں چھوڑی تھی۔

اگر بھارت کو کچھ تحفظات ہیں تو وہ آئیں مل بیٹھیں گے تو بات ہو گی ، پاکستان میں طالبان کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے مثبت پیشرفت جاری ہے۔ جان کیری نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ میری وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات اچھی رہی اور ہم آئندہ ماہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ واشنگٹن کے منتظر ہیں، نواز شریف پاکستان کو درپیش مسائل سے باہر نکالنے کیلئے بہتر پوزیشن میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |