یو ایس اوپن انجری نے نووک جوکووک کے سفر کا اختتام کردیا

جوکووک کندھے میں شدید تکلیف کے باعث اسٹین واورنیکا سے میچ میں2 سیٹ ڈراپ ہونے کے بعد دستبردار ہوگئے۔


AFP September 03, 2019
جوکووک کندھے میں شدید تکلیف کے باعث اسٹین واورنیکا سے میچ میں2 سیٹ ڈراپ ہونے کے بعد دستبردار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

کندھے کی تکلیف نے دفاعی چیمپئن نووک جوکووک کے یو ایس اوپن میں سفر کا اختتام کردیا جب کہ خوش قسمت اسٹین واورنیکا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ٹاپ رینکڈ اور یوایس اوپن میں دفاعی چیمپئن جوکووک کندھے میں شدید تکلیف کے باعث اسٹین واورنیکا سے میچ میں2 سیٹ ڈراپ ہونے کے بعد دستبردار ہوگئے، جس کی وجہ سے 3 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن واورنیکا کو کوارٹر فائنل میں رسائی کا موقع مل گیا، وہ 2016 میں جوکووک کو اسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی شکست دے چکے ہیں۔

اسی روز سوئس ہموطن راجر فیڈرر بھی بیلجیئم کے 15 سیڈ ڈیوڈ گوفن کو مات دے کر فائنل 8 میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب رہے، گریگور ڈیمتروف نے الیس ڈی مینار کو شکست دی۔ اسی طرح روس کے 5 سیڈ ڈینئیل میڈویڈیف نے جرمن کوالیفائر ڈومنیک کوئیپفر کو قابو کرکے پہلی بار گرینڈ سلم کوارٹر فائنل میں سیٹ بک کی۔

ادھر ویمنز ایونٹ میں برطانیہ کی 16 سیڈ جوہانا کونٹا نے تھرڈ سیڈ چیک پلیئر کیرولینا پلسکووا کو زیر کیا۔ الینا سویٹولینا نے میڈیسن کیز، سرینا ولیمز نے پیٹرامارٹک اور وانگ چینگ نے ایشلیگ بارٹی کو زیر کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔