گرلز ہاسٹل سے برقع پوش طالبعلم گرفتار دفعہ 420 کا مقدمہ درج

جامعہ زکریا کے گرلز ہاسٹل میں دانیال اپنی کلاس فیلو کے ساتھ برقع پہن کر داخل ہوا


Hamid Chaudry August 27, 2019
جامعہ زکریا کے گرلز ہاسٹل میں دانیال اپنی کلاس فیلو کے ساتھ برقع پہن کر داخل ہوا فوٹو:رپورٹر

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل سے برقع پوش طالب علم پکڑا گیا۔

جامعہ زکریا کے مریم گرلز ہاسٹل میں دانیال نامی طالبعلم اپنی کلاس فیلو (خ) کے ساتھ برقع پہن کر داخل ہوا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک حرکات و سکنات پر لڑکے دانیال کو ہاسٹل کی بلڈنگ کے اندر جاکر پکڑ لیا اور برقع اتارنے پر حقیقت سامنے آگئی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے گرلز ہاسٹل کی وارڈن اور ریذیڈنٹ آفیسر کو آگاہ کیا جس پر طالبعلم دانیال کو تھانہ الپہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے ملز م کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

لڑکی نے تحریری طور پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے وارڈن اور یونیورسٹی انتظامیہ سے معافی مانگ لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں