پاکستانی فلموں کی کامیابی فلم بینوں کو نئی فلموں کا انتظار

شمعون عباسی، تنویر جمال، بلال لاشاری اور زیبا بختیار کی فلموں کی نمائش جلد متوقع


Pervaiz Mazhar September 25, 2013
ہمایوں سعید 2 فلمیں بنائینگے، سعود سمیت دیگر اداکار بھی فلمیں بنانے لگے۔ فوٹو: فائل

پاکستانی فلموں کی مقبولیت اور کامیابی نے ایک بار پھر فلم بینوں کو پاکستانی فلموں کی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

گزشتہ چھ ماہ کے دوران کراچی میں بنائی جانی فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد اب فلم بین نئی فلموں کا شدت سے انتطار کررہے ہیں فلم بینوں کا کہنا ہے کہ اگر کوشش کی جائے تو پاکستان میں بھی اچھی اور معیاری فلمیں بن سکتی ہے ٹیلی ویژن سے وابستہ افراد نے اپنے عمل سے یہ بات ثابت کردیا کہ کہانیوں کا بہترین انتخاب اور نئی سوچ کے ساتھ کام کیا جائے تو ایک اچھی فلم بن سکتی ہے، چنبیلی، زندہ بھاگ اورمیں شاہد آفریدی کی باکس آفس پر پسندیدگی نے فلمسازی کے عمل کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کیا،ان فلموں کی کامیابی کے بعد شمعون عباسی کی فلم ''گدھ'' زیبا بختیار کی فلم ''آپریشن021'' تنویر جمال کی فلم ''اب پیامبر نہیں آئیں گے'' اور بلال لاشاری کی فلم ''وار'' تکمیل کے مراحل مکمل کرچکی ہیں ان فلموں کی نمائش جلد کی جائے گی۔



فلموں کی کامیابی کے بعد مزید نئی فلموں کی تیاریاں میں جاری ہیں ہمایوں سعید مزید دو فلموں کی تیاریاں کررہے ہیں جب کہ ادکار سعود، یاسر نواز ،برکت صدیقی، عبداﷲکادوانی، قیصر خان نطامانی اور دیگر ادکار، ڈائریکٹر بھی فلمیں بنانے کے لیے کام شروع کرچکے ہیں، سنیما مالکان نے پاکستان میں بننے والی فلموں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جس تیزی سے کراچی اور دیگر شہروں مین نئے جدید سنیمائوں کا اضافہ ہورہا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام نہ صرف سنیما کلچر کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں بلکہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی فلمیں بھی ترقی کریں تاکہ پاکستانی سنیمائوں پر بھارتی فلموں کے بجائے پاکستانی فلموں کا راج ہو، حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستانی فلمیں بانے والوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |