پنجاب میں بیویوں کے ہاتھوں شوہروں کے قتل کے واقعات میں اضافہ

گزشتہ ایک سال کے دوران پنجاب میں 8 افراد اپنی ہی بیویوں کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں


نعمان شیخ/ August 18, 2019
گزشتہ ایک سال کے دوران پنجاب میں 8 افراد اپنی ہی بیویوں کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب میں بیویوں کے ہاتھوں شوہروں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی بگاڑ کا باعث بن رہی ہے، گزشتہ ایک سال میں گھریلو ناچاقی، میاں بیوی میں ازدواجی زندگی میں غلط فہمیوں کے باعث پنجاب میں 8 افراد اپنی ہی بیویوں کے ہاتھوں براہ راست یا ان کی ایما پر قتل ہوچکے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق بیویوں کے ہاتھوں شوہروں کے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران متعدد وارداتوں میں شوہروں کے قتل میں بیویاں ہی ملوث پائی گئیں۔

ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ قتل کی ایسی واردات میں پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بہت سے مختلف پہلو سامنے آتے ہیں جن میں شوہر کا ظالم ہونا، خاتون کی پسند کے خلاف شادی، غربت اور شوہر کا کسی دوسری عورت میں دلچسپی سمیت نشئی ہونا شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹی وی چینلز پر چلنے والے کئی ایسے ڈرامے اور فلمیں ہیں جو کہ غیرملکی میڈیا کو کاپی کرتے ہیں اور معاشرے میں سدھار کے بجائے بگاڑ کا باعث بن رہے ہیں۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں سب سے زیادہ سامنے آنے والی وجہ خواتین کی شادی ان کی پسند کے خلاف ہونا ہے جس سے ان کی ازدواجی زندگی متاثر رہتی ہے اور وہ اپنے خاوند کو قبول نہیں کرپاتیں۔

مذہبی اسکالر مولانا ڈاکٹر راغب نعیمی نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ اس طرح کے واقعات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ مذہب اسلام سے دوری ہے، دین اسلام میں واضح ہے کہ والدین نکاح کے وقت اپنی اولاد کی مرضی جانیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |