جاوید پراچہ نے اڈیالہ جیل میں صرف 2 قیدیوں سے ملاقات کی

جاوید پراچہ نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں دہشت گردی کے2 مقدمات میں موت کی سزا پانے والے صرف2قیدیوں سے خفیہ ملاقات کی۔


Saleh Mughal September 21, 2013
جاوید پراچہ نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں دہشت گردی کے2 مقدمات میں موت کی سزا پانے والے صرف2قیدیوں سے خفیہ ملاقات کی۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی و طالبان کے مذاکرات کارجاوید ابراہیم پراچہ نے جمعرات کے روز سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں دہشت گردی کے2 مقدمات میں موت کی سزا پانے والے صرف2قیدیوں سے خفیہ ملاقات کی ،دنوں قیدیوں کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے ۔

''ایکسپریس'' کو ذرائع نے بتایا کہ ایک قیدی عمر عدیل ولدعطا تھانہ آراے بازار میںحساس ادارے کی بس کو نشانہ بنانے کے4 ستمبر2007 کو درج مقدمہ میں قیدہے اور دوسراحافظ نصیر تھانہ پیرودھائی میں 26 فروری 2002 کو درج مقدمہ میں زیرحراست ہے، ذرائع کے مطابق یہ ملاقات سپرنٹنڈنٹ جیل ملک مشتاق اعوان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ارشد وڑائچ کی نگرانی میں ہوئی جوتقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔

گزشتہ روز جاوید ابراہیم پراچہ کے حوالے سے یہ اطلاعات گردش کرتی رہیں کہ تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی جانب سے انھیں50 قیدیوں کی فہرست دی گئی جن کی وہ رہائی چاہتے ہیں جس کے بعد انھوں نے حکومتی شخصیات کو اس کے متعلق آگاہ کیا اور سینٹرل جیل اڈیالہ میں قیدیوں سے خفیہ ملاقاتیں کیں تاہم جیل ذرائع نے بتایاکہ جاویدابراہیم پراچہ نے ان دونوں قیدیوں کے علاوہ کسی قیدی سے ملاقات نہیں کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں