پی آئی اے سے متعلق اجلاسوں میں شاہدخاقان کی مسلسل شرکت

وزیرپٹرولیم ایئربلیوکے چیف آپریٹنگ آفیسرہیں، وزیراعظم بلاتے ہیں،شاہدخاقان


وزیرپٹرولیم ایئربلیوکے چیف آپریٹنگ آفیسرہیں، وزیراعظم بلاتے ہیں،شاہدخاقان. فوٹو: فائل

KARACHI: نجی ایئر لائن ایئربلیوکے چیف آپریٹنگ آفیسراور بورڈآف ڈائریکٹرز کے ممبر شاہدخاقان عباسی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی تنظیم نواور نجکاری سے متعلق اجلاسوں میں شریک ہوکرمفادات کے ٹکراؤاور حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

ایئربلیو کی ویب سائٹ پران کانام بطورچیف آپریٹنگ آفیسر اورممبر بورڈآف ڈائریکٹرز درج ہے۔ ایئربلیو کی تقریباًتمام فلائٹس انھی فضائی روٹس پربزنس کررہی ہیں جہاں پی آئی اے بھی مصروف کارہے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں ان کی موجودگی سے یہ تاثرپختہ ہورہاہے کہ وہ متوازی کاروباری دلچسپی کے حامل شخص کے طورپر پی آئی اے کے مستقبل سے متعلق فیصلوں پر اثرانداز ہوکرذاتی وکاروباری فائدہ لینے کی پوزیشن میں ہیں۔ اس حوالے سے سینیٹر اعتزا ز احسن نے کہاکہ شاہدخاقان عباسی حلف کی پاسداری سے محروم ہورہے ہیں۔



سینئروکیل حامدخان نے بتایاکہ یہ ضروری نہیں کہ قانون کی کتابوں میں مفادات کے ٹکراؤجیسے الفاظ تلاش کیے جائیں۔ جب کوئی شخص مقابلے کی فضامیں متوازی کاروبار کررہاہے، ایسے میں اس کا اپنے مدمقابل کاروباری ادارے کے اجلاسوںمیں بیٹھناانتہائی غیراخلاقی اورنامناسب ہے۔ رابطہ کرنے پر وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بتایاکہ انھوں نے پی آئی اے معاملات پراجلاسوںمیں شرکت کی دعوت ملنے پروزیر اعظم نوازشریف کوبتا دیاتھا کہ میرامفادات کے ٹکراؤکا معاملہ بنتاہے اس لیے میراشریک ہونامناسب نہیں لیکن وزیر اعظم نے کہاکہ آپ ایئرلائن انڈسٹری کوبخوبی جانتے ہیں اس لیے ہراجلاس میں ضرور شریک ہواکریں۔وزیراعظم بلائیں گے تومیں ضرور شریک ہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |