بلدیاتی الیکشن کیلیے سپریم کورٹ کی دی گئی ڈیڈ لائن گزرگئی

صوبوں نے اتفاق رائے سے لوکل گورنمنٹ قانون منظور کرکے الیکشن کمیشن کوفراہم نہیں کیا


Wajid Hameed September 16, 2013
صوبوں نے اتفاق رائے سے لوکل گورنمنٹ قانون منظور کرکے الیکشن کمیشن کوفراہم نہیں کیا۔ فوٹو : فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ملک میں بلدیاتی انتخابات15ستمبر تک کرانے کی تاریخ گزرگئی ہے۔

چاروں صوبوں میں سے کسی نے اتفاق رائے سے لوکل گورنمنٹ قانون منظورکرکے الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کیا جس کے باعث ملک میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد ناممکن دکھائی دے رہاہے، الیکشن کمیشن نے اتفاق رائے سے منظور کردہ قانون کو پیش کرنے کے ساتھ ہرصوبے میں حلقہ بندیوںکاکام مکمل کرنے کے بعددو ماہ کا وقت انتخابات کیلیے مزید مانگا تھا،صوبوں میں تاحال یونین کونسل حلقہ بندیوں کا کام بھی مکمل نہیں ہو سکا۔



چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پیش کیے گئے بلدیاتی قانون کے مسودے اپوزیشن جماعتوں نے تسلیم نہیںکیے، پنجاب اور سندھ کی جانب سے منظورکیے گے بل اپوزیشن جماعتوں نے ہائی کورٹس میں چینلج کر دیے ہیں ۔پنجاب حکومت نے اسمبلی سے منظور بل کو الیکشن کمیشن کو فراہم کیا اور ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں نے اس قانون کو ہائی کورٹ میں چینلج کر دیا۔سندھ حکومت نے اپنامنظور کردہ بل الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کیا،کے پی کے اور بلوچستان اسمبلیوں میں بلدیاتی قانون کے بل منظورہی نہیں ہوسکے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |