ڈسڑکٹ جیل لاہور میں رانا ثنا اللہ اور دیگر ساتھیوں سے تفتیش

تفتیش کا عمل 3گھنٹے سے زائد تک جاری رہا۔


Saleh Mughal July 16, 2019
تفتیش کا عمل 3گھنٹے سے زائد تک جاری رہا۔ فوٹو: فائل

تفتیشی ٹیم کی ڈسڑکٹ جیل لاہور میں منشیات برآمدگی کیس میں اسیر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ اوردیگر ساتھیوں سے تفتیش جاری ہے۔

اینٹی نارکوٹیکس کنڑول فورس ہیڈکواٹر کی 5رکنی تفتیشی ٹیم کی ڈسڑکٹ جیل لاہور میں منشیات برآمدگی کیس میں اسیر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ اوردیگر ساتھیوں سے تفتیش کی۔ تفتیش کا عمل 3گھنٹے سے زائد تک جاری رہا۔

راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں پولیس سے رانا ثنا اللہ اور انکے ساتھیوں کے خلاف اگر کوئی مقدمہ درج ہے تو اس کی تفصیلات بھی طلب کرلیں گئیں۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ جنہیں اے این ایف نے گذشتہ ماہ فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے راستے میں گرفتار کر کے تقریبا پندرہ کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے چار ساتھیوں اکرام، عمر فاروق ، عثمان اور عامر وغیرہ سمیت گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کرنے کے بعد انھیں جیل منتقل کردیا جو جوڈیشل ریمانڈ پر دسڑکٹ جیل لاہور میں اسیر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں