نگراں حکومت کے سابق وزیر معاون اور سینیٹر سرکاری گاڑیاں لے گئے

رہٹائرڈ افسران نے اپنے محکمے کے علاوہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی گاڑیوں پربھی غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔


Shah Wali Ullah September 11, 2013
رہٹائرڈ افسران نے اپنے محکمے کے علاوہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی گاڑیوں پربھی غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

نگراں حکومت کے ایک سابق وزیر، 4 سابق معاون خصوصی اورایک سینیٹر اپنی ذمے داریاں پوری ہونے کے بعد سرکاری گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے۔

جبکہ سندھ حکومت کے 91 حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بھی اپنے محکمے کے علاوہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی گاڑیوں پربھی غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومت سندھ نے گاڑیاں واپس نہ کرنیوالے افسران سے ایک ہزار روپے روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |