اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس

شہباز شریف کی بجٹ منظوری کے وقت اراکین کو ایوان میں رہنے کی سختی سے ہدایت


ویب ڈیسک June 28, 2019
شہباز شریف کی بجٹ منظوری کے وقت اراکین کو ایوان میں رہنے کی سختی سے ہدایت

QUETTA: قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ، نوید قمر، نفیسہ شاہ اور (ن) لیگ سے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مرتضی جاوید عباسی، برجیس طاہراور مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔

اجلاس میں بجٹ منظوری سے متعلق اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ شہباز شریف نے بجٹ منظوری میں ایوان میں حکمت عملی پر اراکین کو بریفنگ بھی دی۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر نے اراکین کو ایوان میں گنتی کے وقت حاضر رہنے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بھی چند اراکین گنتی میں غیر حاضر رہے جو مناسب عمل نہیں، مستقل غیر حاضر رہنے والوں کا نوٹس لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔