اے پی سی وزیراعظم کا آج عسکری قیادت سے بریفنگ لینے کا فیصلہ

وزیراعظم اپنی ٹیم کے ہمراہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اے پی سی سے قبل آج رائے ونڈ لاہور میں ملاقات کریں گے۔


فیاض ولانہ September 07, 2013
وزیراعظم اپنی ٹیم کے ہمراہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اے پی سی سے قبل آج رائے ونڈ لاہور میں ملاقات کریں گے۔ فوٹو: فائل

دہشتگردی کے خاتمے کیلیے حکمت عملی طے کرنے کیلیے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل چیف آف آرمی ساٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے علیحدگی میں ملاقات کرنے کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خواہش کو غیر اعلانیہ درست حکمت عملی تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے اے پی سی سے قبل عسکری قیادت سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم اپنی ٹیم کے ہمراہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اے پی سی سے قبل آج رائے ونڈ لاہور میں ملاقات اور بریفنگ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے عسکری قیادت اور اپنی ٹیم کے اہم ارکان کو لاہور طلب کر لیا۔ عمران خان کا مطالبہ بھی مانتے ہوئے انھیں بتا دیا گیا ہے کہ 9 ستمبر کو وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام عباسی وزیر اعظم نواز شریف کی موجودگی میں ان سے ملاقات کریں گے اور بریفنگ دیں گے۔

اس ملاقات کے بعد باقاعدہ اے پی سی شروع ہو گی جس میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے سربراہان موجود ہوں گے، ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے اے پی سی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے خصوصی اجلاس ہو گا جس میں کراچی کی صورتحال اور اس حوالے سے کئے جانے والے اہم فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |