قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی لڑکی جاں بحق 20مسافر زخمی

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، 7 کی حالت تشویشناک۔


Nama Nigaran September 06, 2013
زخمی ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ قاضی احمد کے نزدیک قومی شاہراہ پر نرسری اسٹاپ کے قریب ٹائی راڈ کھل جانے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں 18 سالہ سیما زوجہ غلام فرید سکندر ساہیوال موقع پر ہلاک اور 20 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنھیں فوری طور پر قاضی احمد اسپتال منتقل کیا گیا جن میں مسماۃ صغراں، مسماۃ سویرا، کنیز فاطمہ، ساجد، فرید، محمد اجمل، مشتاق، محمد ساجد، محمد قربان، وقاص، قربان علی، خدا بخش ، نور محمد ، اعجاز ، ہاشم، محمد ندیم و دیگر شامل ہیں۔



7 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال نواب شاہ ریفر کیا گیا ہے ۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ۔ کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں