رٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کرنے پر متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب

سیکریٹری خزانہ کو ملازمت میں توسیع، وقت سے پہلے رٹائرمنٹ پرقانونی، مالی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کی ہدایت


ثاقب ورک June 14, 2019
سیکریٹری خزانہ کو ملازمت میں توسیع، وقت سے پہلے رٹائرمنٹ پرقانونی، مالی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

سرکاری ملازمین کی رٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے 63 سال کرنے کی تجویز پروزیراعظم آفس نے متعلقہ محکموں سے دودن میں مکمل رپورٹ مانگ لی۔

وزیر اعظم آفس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کو خصوصی مراسلہ جا ری کر دیا ہے جس میں رٹائرمنٹ کی عمر 3سال بڑھانے کی تجویز پروزیر اعظم نے سیکریٹری فنانس کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اور صوبائی محکمہ خزانہ کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی ہے۔

سیکریٹری خزانہ کو ملازمت میں توسیع اور وقت سے پہلے رٹائرمنٹ پر قانونی ، مالی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |