خیبر پختونخوا کے عوام کی خوشی کو اپنی عید سمجھنے والی خواتین سرکاری افسران

خیبرپختونخوا کے شہروں میں عوامی شکایات کے حل کے لئے خواتین افسران بھی ہر وقت تیار رہتی ہیں


شاہ زیب خان June 04, 2019
عوام کی خدمت ہی اصل عید ہے، خواتین افسران فوٹو: ایکسپریس

پشاور کی ضلعی انتظامیہ میں ایسی خواتین انتظامی افسران بھی ہیں جو مرد افسران سے زیادہ فعال کردار ادا کررہی ہیں۔

عید الفطر کی خوشیوں کے حوالے سے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان نے کہا کہ ایڈمنسٹریشن میں رہ کر کام کرنا کافی مشکل ہوتا ہے عوامی مشکلات کا ازالہ کرنا بڑا ٹاسک ہوتا ہے جس کو نبھانے کے لئے بھر پور کوشش کرتے ہیں،پشاور میں خاندان سے دور عوامی خدمت کا کام کرکے دلی سکون ملتا ہے،عوام کو سہولیات دینا ہی عید ہے، اپنی عید خریداری کا وقت بھی ضلعی انتظامیہ کے کاموں میں لگا دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صوابی تابندہ طارق کا کہنا ہے کہ رمضان میں صبح کا آغاز نماز فجر کے بعد سبزی منڈی میں نرخنامے مقرر کرنے سے ہوتا تھا جس کے بعد سارا دن مختلف بازاروں میں جا کر شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنا جبکہ افطار کے وقت ضلعی انتظامیہ کےدسترخوان پر اپنی موجودگی یقینی بناتی تھی۔ ہماری عید عوام کی خدمت ہے، عید کا پہلا دن ضلعی انتظامیہ کا صوابی کی عوام کے ساتھ ہوگا۔

پشاور کینٹ کی مجسٹریٹ قراۃ العین وزیر نے کہا کہ رمضان کی صبح نانبائی اور دودھ فروشوں کو چیک کرنے سے ہوتی تھی جب کہں افطار کا وقت اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ہوتا تھا، شوہر اور بچوں کے لیے عید کی خود شاپنگ کی ہے اور اپنے لئے بھی خوبصورت لباس خریدے ہیں۔ عید پشاور میں خاندان کے ساتھ گزاروں گی اگر ضرورت پڑی تو عوامی شکایات کا ازالہ عید کے دن بھی کروں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |