پیٹرول مہنگا ہونا نالائق وزیراعظم کی ایڈوانس عیدی کی قسط ہے مریم اورنگزیب

پیٹرول اور ڈیزل کے مہنگے ہونے سے مہنگائی کے سونامی مزید میں اضافہ ہوگا، ترجمان (ن) لیگ


عید سے پہلے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام سے دشمنی ہے، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیٹرول کا 4 روپے 26 پیسے مہنگا ہونا نالائق اور نااہل وزیراعظم کی ایڈوانس عیدی کی قسط ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جب سے نالائق اور ووٹ چور حکومت عوام پہ مسلط ہے ہر روز بُری خبر سننے کو ملتی ہے۔ عید سے کچھ دن پہلے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے،جب ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا جائے گا تو ہر روز عوام کو ایسا ہی تحفہ ملے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پیٹرول کا 4 روپے 26 پیسے مہنگا ہونا نالائق اور نااہل وزیراعظم کی ایڈوانس عیدی کی قسط ہے۔ 9 ماہ میں پیٹرول ، گیس اور بجلی کے نرخوں میں تاریخی اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کے مہنگے ہونے سے مہنگائی کے سونامی مزید میں اضافہ ہوگا۔ نالائق اور نااہل وزیراعظم کا بوجھ 22 کروڑ عوام کو اُٹھانا پڑ رہا ہے۔ اسی نالائقی، نااہلی اور بے حسی کے سوالوں کے جواب نہ ہونے کے خوف سے عمران صاحب پارلیمان کے اجلاس کو نہیں چلنے دیتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔