آزاد کشمیر حکومت طرز حکمرانی بدلے وفاق کا واضح پیغام

کرپشن ختم،اخراجات کم،میرٹ بحال کیا جائے، برجیس طاہرکی چوہدری مجیدسے ملاقات


Wajid Hameed August 29, 2013
کرپشن ختم،اخراجات کم،میرٹ بحال کیا جائے، برجیس طاہرکی چوہدری مجیدسے ملاقات۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرامور کشمیر نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید کیساتھ ملاقات میں واشگاف الفاظ میں وفاقی حکومت کی حکومت آزاد کشمیر سے متعلق حکمت عملی بیان کر دی ہے۔

وزیر امور کشمیرنے واضح کر دیا ہے کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر حکومت کی ہر ممکن مالی معاونت کو تیار ہے لیکن آزادکشمیر میںکرپشن فری حکومت قائم، انتظامی اخراجات میںکمی،میرٹ بحال اورسرکاری ملازمتوں کیلیے سیاسی کارکنوں پر مشتمل اداروں کوختم کرنا ہوگا۔



وزیر امور کشمیرنے بدھ کووزیراعظم آزاد کشمیر کیساتھ ملاقات میں یہ بھی کہا کہ آزادکشمیر میں بڑے عہدوں پربیٹھے ہوئے لوگ کیا کر رہے ہیں اور انکی جانب سے اقربا پروری اور میرٹ کی پامالی اور انتظامی اخراجات کو کس حد تک بڑھا دیا گیا ہے سب کچھ ہمارے علم میں ہے۔تحریک عدم اعتمادکی مخالفت کے وقت بھی یہ فیصلہ کیاگیاتھا کہ کرپشن ، بدعنوانی، اقرپا پروری اور میرٹ کی پامالی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |