ورلڈ کپ میچز پر اربوں روپے کے سٹہ کا امکان

بک میکرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھرپور قانونی کارروائی کی جائیگی، پولیس


نعمان شیخ May 28, 2019
بک میکرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھرپور قانونی کارروائی کی جائیگی، پولیس فوٹو:فائل

30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میچز پر اربوں روپے کے سٹہ کا امکان ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا جنون ہر طرف ہے اور دنیا بھر سے 10 ممالک کی کرکٹ ٹیمیں عالمی کپ کا تاج اپنے سر پر سجانے کے لیے 30 مئی سے میدان میں اترنے والی ہیں ایسے میں سٹے بازوں نے بھی کمر کس لی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے بھی کریک ڈاؤن کے لیے بک میکروں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں ۔

ایک بک میکر میاں صاحب نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ ورلڈ کپ کے میچز پر اربوں روپے کا سٹہ ہونے کی امید ہے ۔ ہر بال کے ساتھ میچ کے مطابق ہارجیت کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ ہوگا ۔ اس کے علاوہ ٹاس سے لیکر ٹیم کتنا اسکور کرے گی اس پر بھی جوا ہوتا ہے ۔ پاکستان کے بک میکر بیرون ممالک کے بک میکرز کے ساتھ رابطوں میں رہتے ہیں اور بک میکروں نے ورلڈ کپ سے قبل پولیس سے بچنے کے لیے شہر کے ہوٹلوں میں کمرے بک کروا لیے ہیں اور سٹے بازی کا تمام کام موبائل فونز پر کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ ماضی میں حراست میں لیے جانے والے سٹے بازوں کی فہرستیں مرتب کرلی گئیں ہیں اور بک میکرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھرپور قانونی کاروائی کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |