غریب آباد میں سرکلر ریلوے کے اطراف قائم 60 مکان مسمار

اہلکاروں اورمتاثرین کے درمیان ہاتھاپائی،پولیس نے صورتحال پرقابوپالیا،مکینوں نے جتنا وقت مانگا دیدیا تھا،اسسٹنٹ انجینئر


Staff Reporter May 24, 2019
روزے داروں کوبے گھرکیاجارہاہے،رمضان میں کہاں جائیں گے،متاثرین،آپریشن جمعہ کودوبارہ شروع کیاجائیگا،ریلوے حکام۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے انسداد تجاوزات آپریشن آٹھویں روز بھی جاری رہا جب کہ غریب آباد میں سرکلر ریلوے کے اطراف 50 فٹ پر قائم 60 سے زائد پکے مکانات مسمار کردیے گئے۔

عدالتی احکام پرکراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے کیا جانے والا آپریشن آٹھویں روز ضلعی وسطی کے علاقے غریب آباد میں کیا گیا، ریلوے حکام، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی نگرانی میں بھاری مشینری کے ذریعے سرکلرریلوے کے اطراف 50 فٹ پر قائم کل60 سے زائد پکے مکانات مسمارکردیے گئے ،اس موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی جس میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل تھیں۔

آپریشن کے دوران علاقہ مکین اور متاثرین مشتعل ہوگئے اور آپریشن روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس اہلکاراور متاثرین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم علاقہ پولیس نے صورتحال پرقابوپالیا،مکینوں کی مزاحمت کے بعد ریلوے انتظامیہ نے آپریشن ایک گھنٹے قبل ہی کل تک کے لیے ملتوی کردیا۔

ایس ایس پی ریلوے شہلا قریشی نے کہاکہ گزشتہ روز غریب آباد کے مکینوں کو آگاہ کردیا گیا تھا اور علاقے سے سوفٹ انکروچمنٹ کا صفایا بھی کیا تھا اب پکی تجاوزات ختم کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ انجینئر پاکستان ریلوے کراچی شاہ محمد مستوئی نے کہاکہ غریب آبادکے مکینوںکی جانب سے جتنا وقت مانگاگیا ہم نے انھیں دیا،آپریشن جاری رکھیں گے،متاثرین کاکہنا ہے کہ روزے داروں کو بے گھرکیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔