فیس بک کے ذریعے لڑکی کو دو سال سے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

گرفتار ملزم ارسلان فیس بک پر لڑکی سے دوستی کرکے نازیبا ویڈیو بنا کر اسے دو سال سے بلیک میل کر رہا تھا


Waqaye Nigar May 23, 2019
گرفتار ملزم ارسلان فیس بک پر لڑکی سے دوستی کرکے نازیبا ویڈیو بنا کر اسے دو سال سے بلیک میل کر رہا تھا (فوٹو: ایکسپریس)

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے لڑکی کو دو سال سے بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں چھاپہ مار کر دو سال سے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم ارسلان نے فیس بک پر ایک لڑکی سے دوستی کی پھر نازیبا ویڈیو بنا کر اسے دو سال سے بلیک میل کر رہا تھا، ایف آئی اے نے شکایت ملنے پر ارسلان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے درجنوں ویڈیوز اور نازیبا تصاویر برآمد کرلیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر آصف نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔