وزارت خارجہ میں45 کروڑ 93 لاکھ کی مالی بے ضابطگیاں

سفارتخانوں کی تزئین و آرائش پر کروڑوںروپے خلاف ضابطہ خرچ کیے گئے


Abid Hussain August 27, 2013
سفارتخانوں کی تزئین و آرائش پر کروڑوںروپے خلاف ضابطہ خرچ کیے گئے

وزارت خارجہ میں کمزور انتظامی اموراور قواعدوضوابط سے ہٹ کر45 کروڑ93 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ کی سالانہ رپورٹ برائے 2011-12 کے مطابق 8کروڑ20 لاکھ روپے کمزورمالی انتظام، 5 کروڑ48 لاکھ کمزور اندرونی انتظام اور 32کروڑ 24 لاکھ متفرقات کی مد میں غلط خرچ کیے گئے۔صدر کے دورہ امریکا،میڈرڈ اور وزارت خارجہ کے ہیڈکوارٹرز کے دوروں کے موقع پر ان کے عملے کے ارکان کو جہاز میں فرسٹ کلاس میں سفر کرایا گیا جس کے وہ مجاز نہیں تھے۔ صدر کے پیرس کے دورے کے دوران ہوٹلوں کو80 لاکھ 69 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی مگر ان کا مصدقہ بل موجود نہیں۔ پاکستانی صدر اور وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران مقررکردہ ارکان سے زائدوفدکے ارکان کی رہائش پر6کروڑ 26لاکھ سے زائد رقم کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔



صدرووزیر اعظم کے دورہ پیرس اور میڈرڈ کے دوران ٹپ کی مد میں سفارتخانے کی طرف سے خرچ کیے گئے 6 ہزار 5 سو ڈالر کا کوئی حساب نہیں رکھا گیا۔کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے تزئین و آرائش پر منظور کردہ رقم سے21 ہزار 8 سو ڈالر زیادہ خرچ کیے۔ بارسلونا، ہوسٹن، لندن اور لاس اینجلس میں سیکیورٹی کی مد میں ڈیپازٹ کی گئی رقوم،رہائشیں خالی کرتے وقت واپس نہیں لی گئیں۔ ایک اہم بے ضابطگی ڈی جی آئی ایس ایس آئی تنویر احمدخان کو ان کا کنٹریکٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد10 ماہ تک ماہانہ 3 لاکھ 9ہزار 750 روپے کی ادائیگی ہے۔

کوالا لمپور، بنکاک، دبئی، نیویارک اورمیڈرڈ میں موجود دفاتر کی تزئین وآرائش کی مد میں45 ہزار یوروزائد خرچ کیے گئے۔ اس طرح لندن اور واشنگٹن میں تنخواہوں کی مد میں38 ہزار ڈالر سے زائد فالتورقم اداکی گئی جس کو ابھی تک واپس بھی نہیں لیا گیا۔ ایران کے شہرزاہدان میں پاکستان مشن نے قونصلیٹ کی اجازت کے بغیر42کروڑ 15لاکھ 14ہزار ایرانی ریال بینکوں کو ویزا فیس کی مد میں ادا کیے لیکن مشن اس ادئیگی کا مجاز نہ تھا، اسی طرح زاہدان میں پاکستان مشن کے پاس2 ارب سے زائد رقم کے خرچ کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |