راحت فتح علی خان اورسلمان احمد کا مشترکہ فلم بنانے کا فیصلہ

فلم کی کہانی مکمل ہوچکی ہے جبکہ میوزک اور کاسٹ پر کام جاری ہے، سلمان احمد


Qaiser Iftikhar May 15, 2019
فلم کی کہانی مکمل ہوچکی جبکہ میوزک اور کاسٹ پر کام جاری ہے۔ سلمان احمد فوٹوفائل

بین اقوامی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے مشترکہ فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

صوفی گلوکار راحت فتح علی خان اور میوزک پروڈیوسر سلمان احمد کی مشترکہ فلم کی کہانی مکمل ہوچکی جبکہ میوزک اور کاسٹ پر کام جاری ہے۔ اس سلسلہ میں استاد راحت فتح علی خان کے بزنس ڈائریکٹر اور میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد ہم مل کر فلم بنانے جارہے ہیں، جس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ فلم کا میوزک ہالی ووڈ سے تیار کروایا ہے، جب کہ کاسٹ پر کام شروع ہوچکا ہے۔

سلمان احمد نے مزید کہا کہ راحت فتح علی خان جیسے گائیک صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، ہم ان کی جتنی قدر کریں کم ہے۔ میں نے ایسے فنکار بھی دیکھے ہیں جنہیں تھوڑی سی شہرت ملتی ہے تو وہ سب کچھ بُھول جاتے ہیں۔ راحت فتح خان نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، لیکن ان میں انکساری کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔ اتنا زمین سے جڑا اور مٹی کی خوشبو سے عشق کرنے والا گائیک میں نے نہیں دیکھا۔

سلمان احمد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا، میری ساری زندگی کھلاڑیوں کے ساتھ گزری ہے، لیکن جب میں نے ان کے ساتھ دنیا بھر میں کنسرٹس کرنا شروع کیے تو بہت اچھا لگا۔ وہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں۔ آخر میں سلمان احمد نے فلم جیسے میڈیم کی بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم دنیا کا مقبول ترین میڈیم ہے اور اس سے بہتر اظہار کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں۔ فلم کی کہانی اور دیگر معاملات سرپرائز ہیں لیکن جب اس پروجیکٹ کو تیار کرکے سامنے لائیں گے تو سب حیران رہ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |