مسلمان کہیں طویل کہیں مختصر روزہ رکھنے میں مشغول

آئس لینڈ کے مسلمان 21 گھنٹے 51 منٹ طویل دورانیے کا روزہ رکھتے ہیں


شبیر حسین May 12, 2019
ارجنٹائن کے مسلمان 11 گھنٹے 8 سکینڈ دورانیے کا مختصر روزہ رکھ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر کے ممالک میں روزے کا دورانیہ ہر سال مختلف رہتا ہے، کہیں مسلمان طویل ترین تو کہیں مختصر ترین روزہ رکھتے ہیں۔

رواں برس بھی دنیا کے چند ایک ممالک میں مسلمان روزہ دار تقریبا 22 گھنٹے کا طویل ترین روزہ رکھ رہے ہیں تو اس کے برعکس کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ محض11گھنٹے ہے، رواں سال آئس لینڈ کے مسلمان سب سے زیادہ 21 گھنٹے51 منٹ طویل ترین روزہ رکھ رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس ارجنٹائن کے مسلما ن11 گھنٹے 8 سکینڈ کا مختصر ترین روزہ رکھ رہے ہیں۔

طویل ترین روزہ رکھنے والے ممالک میں ناروے دوسرے نمبر پر ہیں جہاں مسلمان20 گھنٹے 20 منٹ طویل روزہ رکھ رہے ہیں، روس، نیدرلیند، ڈنمارک اور، جرمنی میں روزے کا دورانیہ 19 سے20 گھنٹے ہیں، انگلینڈ، بیلجیئم، فرانس میں روزے کا دورانیہ 18سے19 گھنٹے ہیں، اٹلی ، اسپین، کینیڈا ، چین اور ترکی میں روزے کا دورانیہ 17سے 18 گھنٹے ہیں۔

پاکستان،افغانستان، ایران، عراق، فلسطین، مصر، شام، لیبیا، لبنان، تنزانیہ، امریکا،مراکش، جارڈن اور الجیریا میں روزے کا دورانیہ 16 سے17گھنٹے ہیں، بھارت، بحرین، اومان، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عربیہ میں روزہ کا دورانیہ15سے16 گھنٹے ہیں، میکسیکو، یمن، سوڈان میں روزہ کا دورانیہ14سے15 گھنٹے ہے۔

اسی طرح سنگاپور، ملیشیا، جنوبی افریقہ،انڈونیشیام پاپوانیو گنی میں روزے کا دورانیہ 13سے14گھنٹے ہیں، برازیل میں روزے کا دورانیہ 12 گھنٹے28 منٹ ہیں، آسٹریلیا، چلی، ارجنٹینا اور نیوزی لینڈ وغیرہ میں روزے کا دورانیہ11سے12 گھنٹے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |