سکندر پولیس تفتیش میں دہشت گردثابت نہ ہوسکا

سکندرکے حوالے سے تفتیش میں ایک ہی بات سامنے آئی ہے کہ وہ جنونی قسم کانشئی اورضدی بھی ہے۔ پولیس


Iftikhar Chohadary August 24, 2013
سکندرکے حوالے سے تفتیش میں ایک ہی بات سامنے آئی ہے کہ وہ جنونی قسم کانشئی اورضدی بھی ہے۔ پولیس فوٹو: اے پی پی /فائل

بلیو ایریا واقعے کاملزم سکندرپولیس تفتیش میںدہشت گردثابت نہ ہو سکا مگراس کے رابطوںمیںرہنے والے کالعدم تنظیم کے 2 ارکان سمیت متعددمشکوک فون نمبروں کی وجہ سے اب تفتیش نے نیارخ اختیارکرلیاہے۔

پولیس کی 4 ٹیموں نے 5 مختلف شہروں میں چھاپے مارکرنصف درجن افراد کو حراست میں لیکراسلام آبادپولیس لائنزمنتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے تحقیقاتی اعلیٰ افسران ملزم سکندر اوراسکی اہلیہ کنول سے تفصیل کیساتھ تفتیش کرنے اور تفتیشی اعتبارسے انکی مکمل''اسکینگ'' کے بعداس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ سکندریااس کی اہلیہ بذات خود دہشت گرد نہیں اورنہ ہی ملزم سکندرکے خلاف ملک کے کسی بھی تھانے میں کوئی فوجداری مقدمہ کبھی درج ہواہے۔ پولیس کے ذمے دارذرائع نے بتایاکہ بلاشبہ سکندرکے خلاف دہشتگردی کی کوئی واردات کرنے کاپولیس کوابھی تک کوئی ثبوت نہیںملالیکن اسکے رابطوںمی ںرہنے والے افراد اور مشکوک نمبرسامنے آنے پرسکندرکو پولیس فوری''کلین چٹ''نہیںدے سکتی۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ اس وقت تک سکندرکے حوالے سے تفتیش میں ایک ہی بات سامنے آئی ہے کہ وہ جنونی قسم کانشئی اورضدی بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں