بھارت کا کشمیر میں جاری تجارت معطل رکھنے کا فیصلہ

نئی حکومت کے بعد انٹرا کشمیر ٹریڈ کیلیے نئے سرے سے طریقہ کار طے ہو گا


شبیر حسین April 28, 2019
تجارت کے غلط استعمال کے ہندوستانی الزام میں حقیقت نہیں، خورشید میر۔ فوٹو: فائل

بھارتی حکومت نے آزادکشمیر و مقبوضہ کشمیر کے مابین جاری انٹرا کشمیر ٹریڈ ہندوستان میں نئی حکومت کے قیام تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت ہوم افیئرز نے رواں ماہ 18 اپریل کو آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے مابین جاری انٹرا کشمیر ٹریڈ کی معطلی کیلیے باضابطہ آرڈڑ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان کی حکومت کو ایسی رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جاری انٹرا کشمیر ٹریڈ کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

اس ضمن میں انٹرا کشمیر ٹریڈ کے پاکستان سائیڈ کے زمہ دار اور جوائنٹ چیمبر آف کامرس جموں کشمیر کے نائب صدر خورشید احمد میر کا کہنا تھا کہ انڈیا کے آفیشلز نے واضح طور پر آگاہ کیا ہے کہ انٹرا ٹریڈ کشمیر ہندوستان میں نئی حکومت کے قیام تک معطل رہے گا۔

نئی حکومت کے قیام کے بعد انٹرا کشمیر ٹریڈ کو چلانے کیلیے نئے سرے سے طریقہ کار طے کیے جائیں گے تاکہ اس ٹریڈ کا فائدہ محض منقسم کشمیریوں کو ہی ہو۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |